نئی دہلی،15اکتوبر(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہاکی انڈیا نے ا سپین کے والیں سیا میں 24سے 30اکتوبر تک ہونے والے پانچ ممالک کی بین الاقوامی خواتین جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے آج ہندوستان کی 20رکنی ٹیم کا اعلان کیا جس کی کمان مڈفیلڈر سونکا کو سونپی گئی ہے۔آئندہ ٹورنامنٹ کے لئے رشمتا منج کو نائب کپتان بنایا گیا ہے،دویا تھیپے اور سونل منج گول کیپر کا کردار ادا کریں گی۔ہندوستان کو ٹورنامنٹ کے دوران جرمنی، انگلینڈ،ا سپین اور بیلجیم جیسی یورپ کی بڑی ٹیموں کا سامنا کرنا ہوگا۔ٹیم اس طرح ہے:(گول کیپر)دویا تھیپے اورسونل مج۔(ڈفینڈر)سلیمہ ٹیٹے،اسمتابارلا، رشمتی منج، ریتو، مہیما چوہدھری اور گگن دیپ کور۔(مڈفیلڈر)ادتا، من پریت کور، کرشمہ یادو، نوپریت کور، سونکا(کپتان )اور نونیت کور۔فارورڈس(جیوتی، پوجا یادو، الکا ڈنگڈنگ، سنگیتا کماری،امرندرکور اور جیوتی گپتا۔